ایپل کا مہنگا ترین اور پہلے کے مقابلے میں بالکل ری ڈیزائن اسمارٹ فون آئی فون ایکس (10) تین نومبر سے مختلف ممالک میں لوگوں کو دستیاب ہے مگر کیا آپ اس ایک لاکھ روپے سے زیادہ مہنگے فون کا سستا متبادل خریدنا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو چین کی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو کا نیا آر 11s اور اس کا بڑا ورژن آر 11s پلس حاضر ہیں۔

جی ہاں آئی فون ایکس کے سامنے آتی ہی اوپو نے اس سے ملتے جلتے اپنے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں جن میں سے آر 11s سکس انچ جبکہ دوسرا 6.43 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جن میں پکسل ٹو اور شیاﺅمی می مکس ٹو کی طرح 18:9 ریشو بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں

ان دونوں فونز کے بیک میں 20 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا اے آئی پاور والا کیمرہ موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فونز بنیادی طور پر فوٹوگرافی کے لیے بہترین ڈیوائسز ہیں اور ان میں ایک خاص بات یہ ہے کہ دیگر فونز کے مقبلے میں اس کے ڈوئل کیمرے دونوں ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یعنی اس میں ایک کیمرے کو تصویر کھینچنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا (جیسا دیگر کمپنیوں کے فونز میں ہوتا ہے جس میں ایک فوٹوز کے لیے اور دوسرا مونوکروم یا ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہوتا ہے)۔

اوپو کے مطابق یہ فونز تصاویر کو زیادہ اچھا لیتے ہیں، کیونکہ فون اس مقصد کے لیے بہترین کیمرے کا انتخاب کرتا ہے جیسے کم روشنی میں یہ فون بیس میگا پکسل کے سنسر کو استعمال کرتا ہے۔

اس فون میں چارجنگ کے لیے یوایس ٹائپ سی کی بجائے پرانی مائیکرو یو ایس بی کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ آڈیو جیک پورٹ بھی موجود ہے۔

ان فونز کے بیشتر فیچر ایپل سے ہی لیے گئے ہیں یہاں تک کہ کیمرہ ایپ اور فیوکس کنٹرول سینٹر سمیت یوزر انٹرفیس تو آئی او ایس کی نقل ہے۔

ان فونز کے نیوی گیشن بٹن کو چھپانے کا فیچر بھی موجود ہے بالکل آئی فون ایکس کی طرح۔

یہ بھی پڑھیں : اوپو کا ڈوئل سیلفی کیمرہ موبائل متعارف

تو کمپنی کا خیال ہے کہ اگر لوگ آئی فون جیسا تجربہ کم قیمت میں کرنا چاہیں تو یہ فونز ان کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

اور ہاں آر 11s میں فور جی بی ریم جبکہ آر 11s پلس میں سکس جی بی ریم موجود ہے جبکہ 64 جی بی اسٹوریج دونوں ڈیوائسز میں دی گئی ہے۔

اسی طرح آر 11s میں 3200 ایم اے ایچ جبکہ آر 11s پلس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

یہ فون رواں مہینے کسی وقت پہلے چین، پھر تائیوان اور سنگاپور میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کے بعد دیگر ممالک کا نمبر آئے گا۔

آر 11s کی قیمت 2999 چینی یوآن (لگ بھگ 48 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ آر 11s پلس کی 3699 یوآن (59 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں