Dawnnews Television Logo

اوپو کا ڈوئل سیلفی کیمرہ موبائل متعارف

اوپو ایف 3 کم رقم میں بہترین فون ہے، جو گولڈن اور سیاہ رنگ میں دستیاب ہے۔
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2017 02:35pm

اوپو ایف 3 ڈوئل کیمرہ فون کی گولڈن کلر میں شاندار کامیابی کے بعد کمپنی نے یہ اسمارٹ فون سیاہ رنگ میں بھی پیش کردیا۔

اس موبائل کی قیمت 29 ہزار 899 روپے ہے۔

یہاں ہم اوپو ایف 3 فون کا جائزہ پیش کر رہے ہیں۔

اوپو کے ڈبے میں کیا ہے؟

  • فون کو آپریٹ کرنے سے متعلق کتابچہ

  • چارجر

  • اسٹیریو ایئرفونز

  • مائیکرو یو ایس بی کیبل

فون کا ڈیزائن

جیسے ہی فون کو ڈبے سے نکالا جائے تو سب سے پہلے فوری طور پر یہی احساس ہوتا ہے کہ اوپو ایف 3 انتہائی پتلا ہے اور اس کا ڈیزائن انتہائی اچھوتا ہے، فون کی اسکرین 5.5 انچ ہے، جو فون کے مرکز میں ہے، اسکرین کے نیچے ہوم بٹن اور اوپر اسپیکر کا ڈیزائن ہے۔

اوپو ایف 3 کا وزن محض 153 گرام ہے، جب کہ اس کی موٹائی 7.33 ملی میٹر ہے، جس کی وجہ سے یہ ہاتھ میں مضبوطی سے سما جاتا ہے اور اسے استعمال کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔

ہاتھ میں ٹھیک طرح سے سما جانے کی وجہ سے اس کے ذریعے بہترین سیلفی بھی لی جاسکتی ہے۔

اس کے پتلے ہونے اور ڈیزائن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔

ڈسپلے

اوپو ایف 3 کی اسکرین 5.5 انچ ہونے کی وجہ سے تصاویر کا رزلٹ ملٹی میڈیا جیسا ہوکر 401 پی پی آئی تک پہنچ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بڑی اسکرین نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز کو بہترین طریقے سے ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، بلکہ اس سے گیم کھیلنے میں بھی مزہ آتا ہے۔

اوپو ایف 3 کی اسکرین کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں گوریلا گلاس 5 کا کور دیا گیا ہے، جو اسکرین کی کوالٹی کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اور سب سے اہم یہ کہ بڑی اسکرین ڈوئل سیلفی کیمرے کو استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کیمرہ

اس فون کا 13 میگا پکسل ریئر کیمرہ استعمال کریں اور ماہر بن جائیں۔

اوپو ایف 3 میں 13 میگا پکسل ریئر کیمرہ ہے، جو نہ صرف آٹو فلیش ہے، بلکہ یہ ایل ای ڈی فلیش اور اینٹی شیک 2.0 بھی ہے۔

موبائل کے سیلفی فرنٹ ڈوئل کیمرے 8 اور 16 میگا پکسل ہیں، جن میں سے 16 میگا پکسل 2.0 اور 8 میگا پکسل 2.4 لینس کے ساتھ ہے۔

کیمرے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ گروپ یا سولو سیلفی لیتے وقت خود ہی چہرے کو تلاش (detect) کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ صارف اوپو ایف 3 کو استعمال کرتے ہوئے کلاسک سولو یا گروپ سیلفی کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

جب کہ سیلفی لیتے وقت کیمرہ تصویر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے 4.0 یا دیگر نمبر استعمال کرنے کا آپشن بھی فراہم کرتا ہے۔

ٹچ اسمارٹ رسائی

اوپو ایف 3 میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے مین بٹن میں فنگرپرنٹ کا آپشن رکھا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ فنگرپرنٹ کی مدد سے فون کو لاک اور اوپن کیا جاسکتا ہے۔

فنگرپرنٹ بٹن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ’ہائیڈرو فیبرک میمبرین‘ کا استعمال کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر فنگر بٹن میں کوئی خرابی یا مسئلہ ہو جائے تو پھر بھی فون کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

فون میں اور کیا ہے؟

اوپو ایف 3 کو جب استعمال کیا جائے گا تو احساس ہوگا کہ فون کئی خوبیوں سے مالا مال ہے، 4 جی بی ریم اور 64 بٹ اوکٹا کور کے پروسیسر کے حامل فون کو کسی تاخیر کے بغیر ایپس کے استعمال سے دوسرے فیچر استعمال کرنے پر بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

تیز ترین پروسیسر ان افراد کے لیے بھی بہترین ہے، جو زیادہ دیر تک گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں۔

سم اور اسٹوریج

آج کل کے دور میں کئی موبائل صارفین ایک سے زائد نمبرز رکھنے کے عادی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پیشہ ورانہ اور ذاتی نمبرز الگ ہوں۔

اوپو ایف 3 میں 4 جی نیٹ ورک کی حامل 2 سمز بیک وقت چلائی جاسکتی ہیں۔

اس فون میں 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج کی گنجائش ہے، تاہم اس میں میموری کارڈ ڈال کر 128 جی بی اسٹوریج کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بیٹری

اوپو ایف 3 کی بیٹری 3200 ایم اے ایچ ہے، جس کی مدد سے زیادہ دیر تک ویڈیوز کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

موبائل کی بڑی اور بھاری بیٹری کال، ویڈیوز، سیلفی لینے اور گیم کھیلنے کے باوجود زیادہ دیر تک چلتی ہے۔

آپریٹنگ سسٹم

اوپو ایف 3 کے دونوں کلرز میں پیش کیے گئے موبائل او ایس 3.0 اور اینڈرائڈ 6.0 آپریٹنگ سسٹم کے حامل ہیں، مگر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے آپریٹنگ سسٹمز کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔

نتیجہ

اوپو ایف 3 کے ابتدائی تجزیے کے بعد یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس رقم میں یہ نئے موبائل برے نہیں، اوپو ایف 3 کے ڈوئل ریئر کیمرے کے حامل موبائل بہترین اور تیز رفتار ہیں۔


اس مضمون کو موبائل کمپنی اوپو پاکستان کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر تیار کیا گیا۔