کیٹ ونسلیٹ ہولی وڈ اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2017
کیٹ ونسلیٹ ہولی وڈ اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: اے پی
کیٹ ونسلیٹ ہولی وڈ اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: اے پی

امریکن موشن پکچرز اور ٹیلی وژن فنڈز کے تحت سالانہ ہونے والے ’ہولی وڈ ایوارڈز‘ میلے کی تقریب کیلی فورنیا کے ’بیورلی ہلٹن‘ ہوٹل میں 5 نومبر کو منعقد ہوئی۔

تقریب میں بہترین اداکار، اداکارہ،سپورٹنگ اداکار وہ اداکارہ، پروڈیوسر، بریک آؤٹ، اینیمیشن، نیو ایکٹر اور کامیڈین سمیت دیگر شعبوں میں ایوارڈز دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ ایوارڈز 2017: کیٹ ونسلیٹ اور جیک جیلن ہال کے نام

یہ ایوارڈز 1997 سے دیے جا رہے ہیں، اس بار ان ایوارڈز کی 21 ویں تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں مجموعی طور پر 26 کیٹیگریوں میں ایوارڈز دیے گئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے نام درج ذیل ہیں۔

ہولی وڈ کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ: گیری اولڈ مین

اداکار گیری اولڈ مین—فوٹو: اے ایف پی
اداکار گیری اولڈ مین—فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ ایکٹر ایوارڈ: جیک جیلن ہال

ہولی وڈ سپورٹنگ ایکٹر ایوارڈ: سام راک ویل

ہولی وڈ ایکٹریس ایوارڈ: کیٹ ونسلیٹ

کیٹ ونسلیٹ ایوارڈ وصول کرتے وقت—فوٹو: اے پی
کیٹ ونسلیٹ ایوارڈ وصول کرتے وقت—فوٹو: اے پی

ہولی وڈ سپورٹنگ ایکٹریس ایوارڈ: ایلیسن جینی

ہولی وڈ کامیڈی ایوارڈ: ایڈم سینڈلر

ہولی وڈ بریک آؤٹ پرفارمنس ایکٹر ایوارڈ: ٹموتھی چلیمیٹ

ہولی وڈ بریک آؤٹ پرفارمنس ایکٹریس ایوارڈ: میری جے بلیگ

نیو ہولی وڈ ایکٹر ایوارڈ: جمی بیل

ہولی وڈ انسیبل ایوارڈ: آئی ٹونیا

ہولی وڈ کامیڈی انسیبل ایوارڈ: دی بگ سک

ہولی وڈ بریک آؤٹ انسیبل ایوارڈ: مڈ باؤنڈ

ہولی وڈ فورین لینگویج فلم ایوارڈ: انجلینا جولی اور لونگ انگ: (فرسٹ دی کلڈ مائی فادر)

اداکارہ وہ ہدایت کارہ انجلینا جولی—فوٹو: اے پی
اداکارہ وہ ہدایت کارہ انجلینا جولی—فوٹو: اے پی

ہولی وڈ سانگ ایوارڈ: ڈیانا ویرن

ہولی وڈ اینیمیشن ایوارڈ: کوکو

ہولی وڈ ڈائریکٹر ایوارڈ: جوئے رائٹ (ڈارکیسٹ اور)

ہولی وڈ ڈاکیومینٹری ایوارڈ: سین (ڈڈی) کومبس، کانٹ اسٹاپ، وونٹ اسٹاپ،: اے بیڈ بوائے اسٹوری

ہولی وڈ اسکرین رائٹر ایوارڈ: اسکاٹ نوسٹیڈلر اور مائیکل ایچ ویبر

ہولی وڈ سینماٹوگرافی ایوارڈ: روجر ڈیکنز (بلیڈ رنر 2049)

تقریب میں دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی—فوٹو: اے پی
تقریب میں دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی—فوٹو: اے پی

ہولی وڈ فلم کمپوزر ایوارڈ: تھومس نیومین (وکٹوریا اینڈ عبدل)

ہولی وڈ ایڈیٹر ایوارڈ: سڈنی وولنسکی (دی شیپ آف واٹر)

ہولی وڈ وژوئل افیکٹس ایوارڈ: جوئے لٹیری، ڈان لیمن، ڈان بیرٹ اور ارک ونکئسٹ (وار آف دی پلانیٹ آف دی ایپس)

ہولی وڈ ساؤنڈ ایوارڈ: ایڈیسن ٹیگو اور ڈیو اکورڈ (گارڈین آف دی گلیکسی والیوم 2)

ہولی وڈ کسٹیوم ڈزائن ایوارڈ: جیکولین ڈرن (بیوٹی اینڈ دی بیسٹ اور ڈارکیسٹ اور)

ہولی وڈ میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائل ایوارڈ: جینی شرکور (بیوٹی اینڈ دی بیسٹ)

ہولی وڈ پروڈکشن ڈزائن ایوارڈ: ڈینس گیسنر (بلیڈ رنر 2049)

ایوارڈ تقریب 5 نومبر کو منعقد ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
ایوارڈ تقریب 5 نومبر کو منعقد ہوئی—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں