اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ (ایف جی اے ڈبلیو ایف) سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے اجلاس کے دوران ممنون حسین نے حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مستحق فنکاروں کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔

صدر کے ترجمان کے مطابق وزارت صحت کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویژن، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

ممنون حسین نے اجلاس کے دوران ویلفیئر باڈی کو حکم دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پر مشتمل کسی غیر ملک فلم کی اسکریننگ کو ملک میں اجازت نہ دے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین سے چار ماہ کے دوران پینل کی میٹنگ منعقد کی جائے گی، جہاں فیصلہ کیا جائے گا کہ کن فنکاروں کی مالی مدد دی جاسکتی ہے۔


یہ خبر 14 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں