سنیپیکس سینما کی ویب سائٹ ہیک

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2017
ویب سائٹ کو 'ٹیم پاک سائبر اٹیکرز' نامی ہیکرز نے ہیک کیا ہے —۔
ویب سائٹ کو 'ٹیم پاک سائبر اٹیکرز' نامی ہیکرز نے ہیک کیا ہے —۔

پاکستان کے سینما گھر سنیپیکس سینما کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔

ویب سائٹ کو 'ٹیم پاک سائبر اٹیکرز' نامی ہیکرز نے ہیک کیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی ویب سائٹ ہیک

ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر پیغام چھوڑا کے ’ہم لیجنڈز ہیں‘۔

اپنا مزید تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اپنے سرور کی حفاظت کریں، ہماری عزت کریں ورنہ ہمارے آنے کی امید رکھیں‘۔

ہیک ہونے کے بعد ویب سائٹ پر فیصل 1337 بھی لکھا آرہا ہے اور اس نام کا ایک پیج فیس بک پر بھی موجود ہے۔

اس فیس بک پیج پر اس سے قبل کئی اور ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی پوسٹ بھی موجود ہیں، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امریکا میں استعمال ہونے والی ویب سائٹ، بھارتی شہر بنگلور کی پولیس کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ اور ریاست کیرلا کی ایک ویب سائٹ شامل ہیں۔

جبکہ اب تک سنیپیکس کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مقصد سامنے نہیں آیا۔

سنیپیکس کے جنرل مینجر محسن یاسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے سرور پر کام جاری ہے اور اسے جلد بحال کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیکنگ کس طرح ہوتی ہے؟

خیال رہے کہ سنیپیکس سینما کی اسکرینز کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور، راول پنڈی، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، مری اور حیدرآباد جیسے شہروں میں بھی موجود ہیں۔

جبکہ سینما مالکان فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں مزید اسکرینز لگانے کا ارادہ کررہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں