قطر کے سابق وزیراعظمجاسم بن حماد الثانی کی سربراہی میں 13 رکنی قطری وفد لاہور پہچ گیا جہاں انہوں رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پر سابق وزیراعظم اور لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دونوں ممالک کے باہمی امور پنجاب میں قطر کی جانب سے سرمایہ کاری اور ایل این جی منصوبے و دیگر معاملات شامل تھے۔

لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پر قطری وفد کا طیارہ اترا جہاں ان کا استقبال سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نیب سیف الرحمٰن بھی نواز شریف کے ہمراہ قطری وفد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور قطر باہمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم

بعد ازاں قطری وفد نے کراچی کا رخ کیا جہاں انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ کراچی پورٹ قاسم پر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چینی اور قطری کمپنیوں کے اشتراک سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پورٹ قاسم کے کول فائر پاور پلانٹ منصوبے کا پہلا یونٹ جو 600 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، کا افتتاح کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

تاہم پاکستان نے خلیجی ممالک کا ساتھ نہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں قطر اور خلیجی ممالک کی صورتحال پر قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تمام برادر اسلامی ممالک مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں کیونکہ مسلم امہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سےدنیا کا سستا ترین ایل این جی معاہدہ کیا،وزیراعظم کادعویٰ

واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ برس قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا ایل این جی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت قطر کی لیکیوفائیڈ گیس کمپنی لمیٹڈ 2016 سے 2031 کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ایل این جی فروخت کرے گی۔

گزشتہ ماہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے منتخب کیے گئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قطر سے کیے جانے والے ایل این جی معاہدے کے حوالے سے سینیٹ کے اجلاس میں بتایا تھا کہ یہ معاہدہ دنیا کا سستا ترین معاہدہ ہے۔

مزید پڑھیں: قطر کی پاکستانیوں کیلئے ’آمد پر ویزا‘ کی سہولت متعارف

علاوہ ازیں رواں سال اگست کے مہینے میں قطر کی سب سے بڑی ایئرلائن ’قطر ایئرویز‘ کی ویب سائٹ کے ویزے سے متعلق معلومات کے پیج پر لکھا گیا تھا کہ ’نئے قوانین کے مطابق اب پاکستانی شہری آمد پر 30 روز تک کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ وہ ویزے میں 30 روز کی توسیع کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں