کیا آپ کا واٹس ایپ صحیح کام کررہا ہے ؟ اگر نہیں تو اس کی وجہ اس میسجنگ اپلیکشن میں آنے والا ایک ایرر ہے جس کے باعث لاکھوں افراد اسے استعمال نہیں کرپارہے۔

اس ایرر میں صارف کی اپلیکشن کی اسکرین میں لکھا آتا ہے ' آپ واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ ڈیوائس پر متروک یا obsolete ہوچکی ہے'۔

ایسا ہونے پر اس ایپ کو دوبارہ چلانے یا ڈاﺅن لوڈ تک کا آپشن نہیں ہوتا اور ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے اس مسئلے کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایپ کو اپ ڈیٹ نہیں کرپارہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟

واٹس ایپ نے بھی اس مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ' یہ ایسا مسئلہ ہے جسے حل کیا جائے گا، یہ ایپ کی ڈسٹری بیوشن کا مسئلہ ہے جو ہمارے کنٹرول میں نہیں'۔

یہ مسئلہ 13 جنوری کو سامنے آیا تھا اور لاکھوں افراد کی اسکرین پر لکھا آیا کہ واٹس ایپ کا یہ ورژن obsolete ہوگیا ہے، گوگل پلے اسٹور میں جاکر نئے ورژن کو ڈاﺅن لوڈ کریں۔

مگر صارفین پلے اسٹور میں اسے اپ ڈیٹ کرنے سے قاصر رہے۔

اس طرح کا مسئلہ گزشتہ ہفتے بھی سامنے آیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 10 بہترین ٹرکس

اس کو حل کیسے کریں؟

اگر آپ کو بھی اپنے اسمارٹ فون میں اس مسئلے کا سامنا ہے تو اپلیکشن کو ان انسٹال نہ کریں بلکہ درج ذیل اقدامات پر عمل کریں۔

ڈیوائس کی سیٹنگز میں جاکر Allow installation of apps from unknown sources کو ان ایبل کریں۔

اب WhatsApp.com/android پر جاکر اس ایپ کا نیا ورژن ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔

آپ کا واٹس ایپ اپلیکشن انسٹال ہوئے یا ڈیٹا سے محروم ہوئے بغیر اپ ڈیٹ ہوجائے گا اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Tariq Raheel Jan 15, 2018 11:31am
یہ مسئلہ مجھے در پیش ہے ابھی کوشش کرتا ہوں آپ کے بتائے طریقہ پر