پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 586 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

مندی کے باعث 100 انڈیکس 1.37 فیصد کمی کے بعد 42 ہزار 347 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 934 پوائنٹس اور کم ترین سطح 42 ہزار 270 پوائنٹس رہی۔

مجموعی طور پر 13 کروڑ 5 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا 461 پوائنٹس کمی پر اختتام

کُل 344 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 101 کی قیمتوں میں اضافہ، 231 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ٹاپ لائن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سرمایہ کار اپوزیشن جماعتوں کے 17 جنوری سے ہونے والے ملک احتجاج سے واضح طور پر خوفزدہ نظر آتے ہیں، اسی لیے انہوں نے مارکیٹ سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔‘

تبصرے (0) بند ہیں