سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت مخالف احتجاج کی کال واپس لے لی۔

شہباز شریف سرگودھا میں پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ملاقات کی اور انہیں حکومت مخالف احتجاج سے روکنے میں کامیاب ہوگئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میری درخواست پر سیالوی صاحب نے احتجاج کی کال منسوخ لی‘۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر ہر مسلمان کا عقیدہ ہے، احتجاج کی جگہ پُرامن سیرت النبی کانفرنس اور ختم نبوت کانفرنس ہوں گی جس میں عوام کو شرکت کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا سعودی عرب کا ہنگامی دورہ

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کے اور پیر سیالو کے درمیان دوریاں سیاسی مخالفین اور مخصوص مذہبی طبقے کی جانب سے اختلافات پیدا کرنے کی وجہ سے آگئے تھے۔

عمران خان کے الزامات پر عدالتی بینچ تشکیل دیا جائے، شہباز شریف

بعد ازاں منڈی بہاؤالدین میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ان پر الزامات لگائے جس کے لیے اعلیٰ عدالت ایک بینچ تشکیل دے جو ان الزامات کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے پر اللہ تعالیٰ نے خاص کرم کیا ہے وہاں آبشاریں ہیں وہاں پر بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے، لیکن مران خان دن رات جھوٹ بولا لیکن صوبے میں ایک کلو میگا واٹ بجلی بھی نہیں لگا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنا شہباز حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونی چاہیے، زرداری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں، اگر آصف علی زرداری نے اپنے دورِ حکومت میں سی پیک پر دستخط کیے تھے تو ان منصوبوں کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا، کیوں یہ کام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ہی کرنا پڑا؟۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملک کے انفرا اسٹکچر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں 2018 کے عام انتخابات میں دوبارہ منتخب کیا تو وہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں ان سے ان کے سیاسی مخالفین کو بے حد تکلف ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے منڈی بہاؤالدین میں نئے منصوبے لگانے اور سڑک بنانے کا بھی اعلان کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں