پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے سے قبل مریم نواز کو پہنانے کے لیے 7 تولہ سونے کا تاج تیار کرلیا گیا، جس کی مالیت 13 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 7 تولہ سونے سے بنے اس شاہی تاج کو مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں پرویز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ نواز شریف کے بغض میں دیا گیا‘

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) لودھراں اور مانسہرہ کے بعد اتوار 18 فروری کو شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

شیخوپورہ میں ہونے والے اس جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گی جبکہ اس سلسلے میں جلسہ گاہ میں لیگی قائدین کے استقبال کے لیے بڑے پینافلیکس بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

.مریم نواز کے لیے تیار کردہ سونے کا تاج—فوٹو: ڈان
.مریم نواز کے لیے تیار کردہ سونے کا تاج—فوٹو: ڈان

مرکزی انجمن تاجران کے صدر کی جانب سے تیار کردہ اس تاج میں 7 تولہ سونے کے علاوہ 1 ہیرہ بھی نصب کیا گیا ہے جو مریم نواز کی آمد پر انہیں پہنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'نواز شریف کی اداروں پر تنقید نامناسب'

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں سیاسی جلسے اور سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیے جاتے رہیں ہیں۔

ان سیاسی جلسوں میں جو اہم بات رہی وہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے نہ صرف اپنے مخالفین بلکہ عدلیہ کے خلاف بھی بیان بازی کی جاتی رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Feb 18, 2018 05:37pm
ایسا نہ ہو کہ شریف خاندان کہہ دے کہ ہماری ناقابل وضاحت دولت ہمیں ووٹروں نے جلسوں میں سونے کے تاج پہنا پہنا کر دی ہیں۔۔