کراچی پولیس کے اینٹی کار لِفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) نے مشتمل موٹر سائیکل چرانے والے ایسے گینگ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں پاک فضائیہ اور بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اے سی ایل سی سید اسد رضا نے کہا کہ ‘سیل نے کراچی کے کئی علاقوں بالخصوص ڈیفنس، ٹیپو سلطان روڈ اور شارع فیصل میں ڈکیتی کرنے اور موٹر سائیکل چرانے والے مجرمان کے گینگ کو گرفتار کر لیا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت سہیل مرتضیٰ اور یونس جانز کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی اور پاک بحریہ کا اہلکار شاہجہان تاحال مفرور ہے۔’

ویڈیو دیکھیں: منڈی بہاؤالدین: دن دیہاڑے چور موٹرسائیکل لے کر فرار

اپنے بیان میں سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ‘سہیل مرتضیٰ پاک فضائیہ کا سول ملازم ہے جبکہ شاہجہان نیوی کمپلیکس کے انتظامی اسٹاف کا حصہ ہے۔’

ایس ایس پی سید اسد رضا نے کہا کہ مشتبہ ملزمان واردات کرنے کے بعد پولیس کو اپنے سروس کارڈز دکھا کر پکڑے جانے سے بچ جاتے تھے، ملزمان چرائی جانے والی موٹر سائیکلیں پُرزے الگ کرنے والی دکانوں پر لے جاتے تھے اور پھر ان پرزوں کو مختلف علاقوں میں فروخت کیا کرتے تھے۔

اے سی ایل سی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں