ایل جی کا نیا فلیگ شپ فون 2 مئی کو پیش ہوگا

10 اپريل 2018
— فوٹو بشکریہ ایل جی/ اینڈرائیڈ ہیڈلائن
— فوٹو بشکریہ ایل جی/ اینڈرائیڈ ہیڈلائن

ایل کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس نیا فلیگ شپ فون جی 7 تھن کیو 2 مئی کو متعارف کرایا جائے گا۔

جنوبی کورین کمپنی کی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی تھن کیو کو سب سے پہلے وی 30 ایس میں پیش کیا گیا تھا اور اب یہ جی سیریز کے فلیگ شپ فون کا حصہ بھی ہوگی۔

یہ فون 2 مئی کو نیویارک جبکہ 3 مئی کو سیئول میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کا نام ہی جی 7 تھن کیو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ایل جی جی 7 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ایل جی نے اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص تناظر میں یہ انسانوں جیسی سوچ کی قابلیت رکھتا ہے اور یہ وی 30 ایس سے بہتر ہے۔

ایل جی نے اس فون کے فیچرز تو واضح نہیں کیے مگر کچھ افراد کو اسے استعمال کرنے کا موقع رواں سال فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں ملا تھا۔

ویسے تو اوپر تصویر تو واضح ہے کہ اس میں آئی فون ایکس (10) جیسا نوچ موجود ہے جبکہ ڈوئل رئیر کیمرہ اور 5 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

سابقہ لیکس کے مطابق یہ فون کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر سے لیس ہوگا جبکہ ایف 1.5 آپرچر کم روشنی میں فوٹوگرافی کو بہتر بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایل جی کے نئے فلیگ شپ موبائل کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسی طرح سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ممکنہ طور پر اضافہ ہوسکے گا۔

جی سکس کی طرح یہ گلاس بیک اور میٹل فریم کے ساتھ ہوگا تاہم سائیڈ پر ایک اضافی بٹن بھی ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے ہوسکتا ہے۔

ایل جی کی جانب سے تھن کیو کو 2018 میں نئے فیچر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے تاہم وی 30 ایس میں یہ ٹیکنالوجی کیمرے کی شناخت کے فیچرز تک محدود تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں