مہران کا متبادل پاکستان کی نئی سستی گاڑی؟

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2018
— فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی
— فوٹو بشکریہ پرو پاکستانی

موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو بہت جلد مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے اور یونائیٹڈ کا وعدہ ہے کہ یہ ' بیشتر پاکستانی ہیچ بیک' گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگی جس میں بین الاقوامی سطح کے حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں : اپنی پہلی گاڑی خریدنے والوں کے لیے ایک مکمل گائیڈ

رہورٹ کے مطابق کچھ عرصے پہلے کمپنی نے گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او) میں جمع کرایا تھا اور یہ گاڑی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

اب اس گاڑی کی ممکنہ تصاویر سامنے آئی ہیں جو ایک چینی کمپنی کی گاڑی سے مماثلت رکھتی ہے۔

مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آیت ہے اور اگر پاکستانی کمپنی چینی ورژن کے فیچرز کو اپناتی ہے تو فوگ لیمپس، لینس ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی بریک لائٹس اور دیگر اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش

اس میں 800 سی سی کا تھری سلینڈر انجن کی موجودگی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیچرز اور دیگر تفصیلات فی الحال مصدقہ نہیں اور گاڑی متعارف ہونے یا کمپنی کی جانب سے اعلان کے بعد ہی درست تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔

رپورٹ میں مختلف لیکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Isra Apr 24, 2018 09:54am
Why not ? Even many well established names in the auto industry, around the world, now a days make their cars from the parts, imported from different countries. It has been long overdue initiative for the auto industry in Pakistan.