پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھیکا میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران خطرناک ڈاکو فاروق شر جب کہ کارروائی میں مرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہوگئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) رحیم یار خان رضوان گوندل نے بتایا کہ پولیس نے شر گینگ کے ٹھکانوں کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا، ڈرون فوٹیج میں شر گینگ کے ٹھکانوں کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماچھیکا میں پنجاب پولیس کی شر گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں اب تک خطرناک ڈاکو فاروق شر سمیت عالم شر، نذیر شر اور حاکم شر مارے جاچکے ہیں جبکہ 7 ملزمان زخمی بھی ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں