دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ میں ایک ایسا بگ آیا ہے جو صارفین کے لیے ذہنی الجھن کا باعث بن گیا ہے۔

واٹس ایپ کی اس خامی کے نتیجے میں صارفین کو ایسے افراد کی جانب سے بھی پیغامات ملنے لگتے ہیں جنھیں وہ بلاک کرچکے ہوتے ہیں۔

اس بگ سے پریشان صارفین نے ٹوئٹر اور دیگر آن لائن فورمز پر اس مسئلے کو بیان کرکے ایک حل بھی پیش کیا ہے۔

اس بگ کے نتیجے میں بلاک افراد نہ صرف میسج بھیج سکتے ہیں بلکہ وہ صارفین کی پروفائل فوٹو، اسٹیٹس اور دیگر معلومات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ویسے اس کا حل بھی کافی آسان ہے۔

اگر بلاک افراد کے پیغامات واٹس ایپ پر ملنا شروع ہوجائیں تو انہیں ایک مرتبہ پھر ان بلاک کریں اور دوبارہ بلاک کردیں۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاﺅنٹ WABetaInfo کے مطابق صارفین کو بلاک کانٹیکٹس کو اپنی ایڈریس بک سے ڈیلیٹ کریں اور ان بلاک کانٹیکٹ کی چیٹ میوٹ کردیں۔

اس کے لیے پرائیویسی سیٹنگز میں جائیں اور پھر وہاں مائی کانٹیکٹس کو اسٹیٹس شو کرنے کا آپشن سلیکٹ کرلیں۔

اس ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے مطابق یہ بگ کافی سنگین مسئلہ ہے اور اسے جلد ٹھیک کرنا چاہیے، توقع ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اس سے آگاہ ہوگی۔

واٹس ایپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور جلد بگ کو فکس کرنے کے لیے حل متعارف کرائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں