ڈان فلمز کے تحت بننے والی پہلی فلم 'سات دن محبت ان' کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

اداکار شہریار منور اور ماہرہ خان پر فلمائی جانے والی قوالی 'کاہے کو بیاہی' کے لیے ابو محمد اور فرید ایاز کی آوازیں استعمال ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں : سات دن محبت ان کا پہلا گانا ’یوں ہی راستے‘

یہ صوفی شاعر امیر خسرو دہلوی کی تحریر کردہ قوالی ہے اور امید ہے کہ دلوں کے تاروں کو چھیڑ دے گی۔

اس قوالی کو موسیقار وقار علی نے کمپوز کیا ہے۔

اس کی ویڈیو کافی متاثر کن ہے جس میں ماہرہ خان کو ہی دکھایا گیا ہے جو کسی مزار پر دھاگا باندھ رہی ہیں۔

اس فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ ایک نوجوان کے سات دنوں کے اندر سچی محبت ڈھونڈنے کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’سات دن محبت ان‘ کے ٹریلر کی دھوم

رومانٹک کامیڈی فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دی ہیں، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں