کراچی: اینٹی کرپشن سندھ نے سال 18-2017 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

کرپشن میں ملوث 26 ملزمان کو اینٹی کرپشن کورٹ سے سزائیں ہوئیں اور 66 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 1126 اوپن انکوائریز جب کہ 251 چالان کورٹ میں پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری بلدیات سندھ کے اسسٹنٹ کا بڑے پیمانے پر کرپشن کا اعتراف

رپورٹ کے مطابق 18-2017 میں اینٹی کرپشن سندھ کو 4 ہزار 2 سو 62 درخواستیں موصول ہوئیں، اینٹی کرپشن سندھ نے 55 اچانک دورے، 104 چھاپے اور 39 کامیاب کارروائیاں کیں جبکہ 174 ایف آئی آر درج کیں اور 367 ایف آئی آرز پر چالان پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سندھ بد عنوانی میں ملوث محکمہ بلدیات کا ملازم گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی شکایات کا اندراج آسان بنانے کے لیے اینٹی کرپشن شکایتی سیل بنایا گیا جبکہ اینٹی کرپشن کمپلیکس، فارنزک لیب، کیس مینیجمنٹ سسٹم اور ٹریننگ اسکول کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 18-2017 میں اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے رولز میں ترامیم کی گئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں