نئی دہلی: بھارت کی ریاست چندی گڑھ میں مبینہ طور پر ماں نے 6 سالہ بیٹے کو نہلاتے ہوئے چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا۔

این ڈی ٹی وی پر شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پنجاب کے شمالی علاقے میں ماں نے اپنے اکلوتے بیٹے پر اس وقت چھری سے حملہ کیا جب وہ اسے نہلا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ماں کے حملے کے باعث بچے کو سینے اور پیٹ میں گہرے زخم آئے تھے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں تاہم قتل کے اسباب کے بارے میں یقینی طور پر تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ شق کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے (0) بند ہیں