‘سنجو’ کی کامیابی سے سنجے کو کیا ملا؟

09 جولائ 2018
—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ‘سنجو’ نے باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔

فلم نے جہاں ابتدائی 2 دن میں پچاس کروڑ اور 3 دن میں 100 کروڑ بٹورے، وہیں اس فلم نے ابتدائی 5 دن میں 150 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کیا تھا۔

اب تک فلم ابتدائی 10 دن کے اندر 265 کروڑ روپے بٹور چکی ہے اور جلد ہی فلم بولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں کا ریکارڈ برابر کرنے والی ہے۔

‘سنجو’ سے قبل ’دھوم 3، سلطان، دنگل، پدماوت اور پی کے’ جیسی فلمیں ہی ابتدائی 2 ہفتوں میں 300 کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ‘سنجو’ ان فلموں سے بھی کم وقت میں 300 کروڑ کماکر نیا ریکارڈ بنائے گی۔

لیکن اس سے زیادہ اہم سوال یہ کہ جس اداکار کی زندگی پر یہ فلم بنائی گئی اس اداکار کو اس سے کتنا فائدہ ہوا یا اسے کیا کچھ ملا؟

یہ بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کی جادو کی جھپی نے ریکارڈ الٹ پلٹ کردیے

عام طور پر فلم میں اداکاری کرنے پر بھی سنجے دت کو 8 سے 10 کروڑ روپے ملتے ہیں، لیکن اس فلم میں تو انہوں نے اداکاری کی ہی نہیں تو انہیں کوئی رقم ملی بھی یا ان کے نام پر دیگر لوگوں نے پیسے بٹورے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘سنجو’ کی کمائی نے نہ صرف فلم پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا اور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کو ڈھیر منافع دیا بلکہ اس سے خود سنجے دت کو بھی خاصی کمائی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ‘سنجو’ کی ریلیز سے پہلے ہی فلم کی ٹیم اور اداکار سنجے دت کے درمیان کافی وقت تک مذاکرات ہوتے رہے اور بالآخر دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

مزید پڑھیں: ’سنجو‘ حقیقت کو سامنے لانے والی فلم‘

معاہدے کے تحت سنجے دت کو ان کی زندگی کی کہانی استعمال کرنے کی مد میں 9 سے 10 کروڑ روپے ادا کیے گئے، جب کہ ساتھ ہی انہیں باکس آفس کی کمائی کا کچھ حصہ بھی دیے جانے کا معاہدہ کیا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یوں سنجے دت نے اداکاری کیے بغیر اپنی زندگی کی کہانی کو استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ہی کروڑوں روپے کمالیے۔

ابھی ‘سنجو’ کی کمائی رکی نہیں، اب بھی فلم یومیہ کم سے کم 20 کروڑ روپے بٹورنے میں مصروف ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ‘سنجو’ سے مجموعی طور پر سنجے دت کو 50 کروڑ روپے کی کمائی ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں