مائیکرو سافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اس میں موجود ایک ایپ نوٹ پیڈ سے بخوبی واقف ہوں گے بلکہ استعمال بھی کرتے ہوں گے، اب برسوں بعد اس میں پہلی بار اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

لکھنے کے لیے تیار کی جانے والی یہ ایپ ٹیکسٹ اور ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ کا امتزاج ہے، جس میں آنے والے مہینوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : 32 سال بعد مائیکرو سافٹ پینٹ کا عہد ختم

مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس ایپ میں کی جانے والی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک فائنڈ/ریپلیس فیچر ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہم نوٹ پیڈ میں بڑی فائلز اوپن کرنے پر کارکردگی کو بہتر بنارہے ہیں، ایرو کیز اب درست طریقے سے ٹیکسٹ کو ان سلیکٹ کرسکیں گی اور پھر کرسر کو موو کریں گی۔

اسی طرح لائن اور کالم نمبر اب 1 سے ری سیٹ نہیں ہوسکیں گے جبکہ نوٹ پیڈ میں اب لائنز درست طریقے سے ڈسپلے ہوں گی۔

اس ایپ میں ایک اپ ڈیٹ سے اب صارفین کو ویب سائٹس پر آٹو پلے پرمیشنز کو کنٹرول کرنے کا آپشن بھی ملے گا جبکہ الفاظ کی تعریف کے لیے ڈکشنری فنکشن کا اضافہ ہوگا یا کسی لفظ کا تلفظ بھی سنا جاسکے گا۔

نوٹ پیڈ میں یہ اپ ڈیٹس ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ صارفین کو مل سکیں گی جو کہ رواں سال کے آخر میں کسی وقت صارفین کے لیے متعارف کرائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ نوٹ پیڈ میں یہ بڑی تبدیلیاں دہائیوں یعنی لگ بھگ 33 سال بعد کی جارہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں