ناکام کرتب کے باوجود جوڑا ’امریکا گوٹ ٹیلینٹ‘ کے اگلے مرحلے کیلئے نامزد

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2018
حادثے کے باوجود امریکی جوڑا پر امید نظر آیا —فوٹو بشکریہ این بی سی
حادثے کے باوجود امریکی جوڑا پر امید نظر آیا —فوٹو بشکریہ این بی سی

دنیا بھر میں کرتب دکھانے کے شوقین لوگ ہمیشہ اپنے کام سے لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی کرتب دکھانے کی کوشش مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔

ایسا ہی واقعہ امریکا میں ایک پروگرام کے دوران پیش آیا جہاں کرتب دکھانے کے دوران ایک جوڑے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ایک ساتھی کو چوٹ بھی لگ گئی۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں باصلاحیت افراد کے لیے منعقدہ پروگرام ’امریکا گوٹ ٹیلینٹ‘ میں ایک شادی شدہ جوڑا اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید پڑھیں: کرتب دکھانے کے چکر میں نوجوان زندگی ہار بیٹھا

امریکی جوڑے ٹائس نیلسن اور میری وولف نیلسن ’امریکا گوٹ ٹیلینٹ‘ میں آگ کے شعلوں کے اوپر ایک پول پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے اور اس فن کے دوران انہوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بھی کرتب دکھانا چاہا۔

تاہم جیسے ہی ٹائس نیلسن نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنی اہلیہ کو کرتب کے دوران پکڑنے کی کوشش کی تو ہاتھ پھسلنے سے وولف نیلسن اسٹیج پر آگریں۔

اچانک پیش آنے والے اس واقعے کو دیکھ کر پروگرام کے ججز، حاضرین اور جوڑے کا 2 سالہ بیٹا اور والدہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور چلا کر کھڑا ہوگئے۔

اسٹیج پر گرنے کے فوری بعد وولف نیلسن کھڑی ہوگئی اور مسکراتے ہوئے کہنے لگی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، اس دوران ٹائس نیلس نے نیچے آکر اپنی بیوی کو سہارا دیا۔

اس موقع پر وولف نیلسن کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک مرتبہ اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر یہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم پروگرام کے جج کین جیونگ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ امریکا گوٹ پرفیکشن‘ نہیں بلکہ ’امریکا گوٹ ٹیلنٹ‘ ہے اور یہاں باصلاحیت لوگ ہی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس واقعے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

پروگرام کے ایک اور جج سائمن کوویل نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ہمارے کسی بھی مقابلے میں کسی گلوکار کے سُر بالکل ٹھیک ہوں اور یہ اب بھی ہمیں حیران نہیں لگتا کیونکہ یہ بتاتا ہے کہ ہم انسان ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا شوق، خاتون نے خودکو گولی مارلی

انہوں نے وولف نیلسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ آپ نے اصل میں یہ کام بہت خوبی سے سرانجام دیا‘۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ وولف نیلسن کو کیراٹوکونس نامی ایک بیماری ہے جس میں آنکھ کی شفاف بیرونی پرت کورنیا پتلی ہو کر تکونی شکل اختیار کرلیتے ہے، جس سے واضح دکھائی نہیں دیتا۔

تاہم اس حادثے کے پیش آنے کے باوجود ججز نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور وہ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں