جرمنی: میں چاقو بردار شخص کا بس پر حملہ، 8 افراد زخمی

20 جولائ 2018
حملے کے بعد بس سڑک کنارے کھڑی ہے — فوٹو: اے پی
حملے کے بعد بس سڑک کنارے کھڑی ہے — فوٹو: اے پی

جرمنی کے شمالی علاقہ جات میں چاقو بردار شخص نے بس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا نے نام ظاہر کیے بغیر عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں سے بھری بس لیوبیک شہیر کے ایک معروف ساحل ٹراوی موندے کی طرف رواں تھی کہ ایک مسافر نے چاقو نکال کر حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور نے حملے کے پیش نظر فوری بس کو روک کر مسافروں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: جرمنی: کلہاڑی بردار شخص کا حملہ، 9 افراد زخمی

جائے وقوع سے قریب مقیم لوتھر ایچ کا کہنا تھا کہ ماسف بس سے چیختے ہوئے باہر نکل رہے تھے، یہ انتہائی خوفناک تھا، حملہ آور کے پاس کچن میں استعمال ہونے والا چاقو تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کار جو جائے وقوع سے قریب موجود تھی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: مشتعل افراد کے حملے میں 6 پاکستانی زخمی

جرمنی کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت اور مقاصد بھی اب تک عیاں نہیں ہوسکے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی داعش کے متعدد حملوں کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں