بلوچستان میں بھی انتخابی مرحلے کی سستی کا شکوہ
25 جولائ 2018
بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے علاقوں سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں انتخابی مرحلے کی سستی کا شکوہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ووٹروں کی طویل قطار کے باوجود تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال پر ایکشن لیں اور صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں۔
تبصرے (0) بند ہیں