پاکستان کے آئین کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کا ہر شخص طبقے، تعلیمی قابلیت، سماجی رتبے یا حیثیت، اور جسمانی صلاحیت کی تفریق کی بغیر ووٹ ڈال کر اپنا نمائندہ منتخب کر سکتا ہے۔

مگر ایک نکتہ نظر یہ بھی ہے کہ ووٹر کی تعلیمی استعداد اس کے فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ سابق مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے بدھ کے روز عام انتخابات 2018 کے دن ٹوئٹر پر یہ نکتہ اٹھایا۔ انہوں نے بلوچستان میں ووٹ کی باری کا انتظار کر رہی خواتین کی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن خواتین کو شاید میں یہ فیصلہ بھی نہ کرنے دوں کہ میرے کچن میں کیا پکے گا، وہ خواتین قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر رہی ہیں۔

اس ٹوئیٹ کے بعد انہیں کس ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا، اس رپورٹ میں ملاحظہ کریں

تبصرے (0) بند ہیں