’ہم ایوارڈز کی تاریخ تبدیل کرنا ناممکن تھا‘

26 جولائ 2018
ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت ٹورنٹو میں اس وقت بہت سے ستارے موجود ہیں —۔
ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت ٹورنٹو میں اس وقت بہت سے ستارے موجود ہیں —۔

انتخابات 2018 کے موقع پر اگر ایک بات بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنی، تو وہ پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ملک سے باہر جانا تھا۔

یہ تمام اسٹارز الیکشنز سے چند دو دن قبل پاکستان سے ٹورنٹو روانہ ہوئے، جہاں ہم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے۔

ان ستاروں میں ماہرہ خان اور یاسر حسین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے ووٹ کیوں نہیں دیا؟

ان اداکاروں کے ساتھیوں اور مداحوں نے انہیں اپنے قومی فریضے کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم ان اسٹارز نے اس موقع پر ملک سے باہر جانے کی وجہ اپنا مصروف شیڈول قرار دیا۔

تاہم اب ہم ٹی وی ایوارڈز کے منتظمین نے اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

ہم ٹی وی نے اپنے بیان میں بتایا گیا کہ شو کے لیے چند ستاروں کو پہلے سے ٹورنٹو بلایا گیا، جن کو اپنی پرفارمنس کے لیے تیاری کرنا ضروری تھی، باقی تمام ستارے ووٹ دینے کے بعد بھی کنیڈا آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان سعید کی ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے فنکاروں پر تنقید

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس شو کی تاریخ چھ ماہ قبل فائنل ہوچکی تھی، جب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، اور ایونٹ دوبارہ شیڈول کرنا ناممکن تھا۔

انہوں نے بیان میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس ایونٹ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر پیش کی جائے گی۔

ہم ایوارڈز اس ہفتے ٹورنٹو میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں