ایک ایسے وقت میں جب پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سرگرام ہے، تو وہیں جماعت میں اندرونی اختلافات کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

تحریک انصاف پنجاب میں نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی اپنے من پسند امیدواروں کو وزیراعلیٰ بنوانے کی کوششیں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت کے تحفظات کے بعد پارٹی رہنما علیم خان وزیراعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوتے ہی جہانگیر ترین نے سبطین خان کی حمایت شروع کردی۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی یاسمین راشد یا حامد یار ہراج میں سے کسی ایک کو وزیراعلی بنانے کے خواہاں ہیں۔

تاہم، پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شوکت یوسفزئی نے اندرونی اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں