قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے بجائے ملک سے کھیلنے کو پہلی ترجیح بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی میں معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کپتان سرفرازاحمد، معین خان سمیت دیگرکھلاڑی شریک ہوئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کہا کہ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ گئے تھے اور امید ظاہر کی کہ عمران خان کے اقتدار میں کرکٹ مزید ترقی کرے گی۔

سرفراز نے کھلاڑیوں کو لیگ سے روکنے کے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ لیگ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کو ملک کو ترجیح دینے کا مشورہ بھی دیا۔

ایشیاکپ کی تیاریوں کےحوالے سے کپتان نےکہا کہ ایونٹ میں سخت مقابلہ ہوگا اور ایشیا کپ میں کامیابی کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں