’یہ روڈ آپ کے باپ کا نہیں ہے‘

ای میل

فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی فلموں میں بہت سے انوکھے کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، تاہم اب وہ اشتہار کے لیے وہ ٹریفک پولیس مین بھی بن گئے۔

اکشے کمار فلموں کے ساتھ ساتھ بہت سے فلاحی مہم کا بھی حصہ بنتے رہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر نئے اشتہار کی چند ویڈیوز شیئر کیں، ان میں اکشے کمار لوگوں کو سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایات دیتے نظر آتے۔

لیکن ان ویڈیوز کی سب سے دلچسپ بات اکشے کا مزاحیہ انداز تھا۔

انہوں نے سڑکوں پر گاڑی اور سائیکل چلانے والے افراد کو ٹریفک کے قوانین فالو کرنے کی ہدایات نہایت مزاحیہ انداز میں دی۔

ان ویڈیوز کو شیئر کرنے کے ساتھ اکشے کمار نے لکھا کہ ’ہمیشہ محفوظ رہنا بعد میں افسوس کرنے سے بہتر ہے، ٹریفک قوانین کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے فالو کریں‘۔

اگر فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو اکشے کمار اس وقت اپنی فلم ’گولڈ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں وہ ہاکی کھلاڑی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’گولڈ‘ آج ریلیز کی جارہی ہے۔