شعیب اور ثانیہ کی ایک دوسرے کے ممالک کو جشن آزادی کی مبارکباد

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی —فوٹو/ فائل
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی —فوٹو/ فائل

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب اختر اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ایک دوسرے کے ممالک کو ٹوئٹر پر جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے ایک ٹویٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے پاکستانی مداحوں اور دوستوں کو جشن آزادی مبارک، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور پیار’۔

جس کے بعد آج شعیب ملک نے 15 اگست کے موقع پر تمام بھارتیوں کو ایک ٹویٹ کے ذریعے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

تاہم اس موقع پر بھی ایک صارف ثانیہ مرزا پر تنقید کرنا نہیں بھولے۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوں گے؟

ثانیہ مرزا کی پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے پر اس صارف نے ان سے سوال پوچھا کہ ’ثانیہ مرزا آپ کا یوم آزادی تو آج (14 اگست) ہیں نا؟‘

اس پر ثانیہ نے اپنے جواب سے اس صارف کو خاموش کرا دیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’جی نہیں میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل (15 اگست) ہے، اور میرے شوہر اور ان کے ملک کا آج، امید ہے آپ کی پریشانی دور ہوگئی ہو، ویسے آپ کا یوم آزادی کب ہے؟ آپ کافی کنفیوز نظر آتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بھابھی اپنا خیال رکھیں’

یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب ثانیہ مرزا کو بھارتی صارفین نے شعیب ملک سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہو، تاہم ٹینس اسٹار ہمیشہ ہی اپنے جوابات سے انہیں خاموش کرانا جانتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں