الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کے تندور سے انتخابی دستاویزات کے ملنے کے واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ردی میں بیچا گیا ریکارڈ حساس اور اہم نہیں تھا‘۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت دی کہ تندور سے ملنے والی دستاویزات درحقیقت اسکولوں اور کالجوں میں انتخابی ڈیوٹی دینے والے عملے کی تربیت کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کی تربیت کے لیے اسکولوں، کالجوں کو وافر مقدار میں تربیتی مواد فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عملہ تربیتی مواد اسکول کالج میں چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتخابات کا حساس مواد الیکشن کمیشن کے اسٹرانگ رومز میں محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ انتخابات کے ایک ماہ کے اندر ہی اسلام آباد میں تندور کی دکان پر فارم 46 اور دیگر انتخابی مواد روٹی پر لپیٹ کر دیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں