پریانکا نے دپیکا کو منگنی پر کیوں نہیں بلایا؟

دونوں اداکارائیں باجی راؤ مستانی میں ایک ساتھ کام بھی کر چکی ہیں—فائل فوٹو: ہندوستان تائمز
دونوں اداکارائیں باجی راؤ مستانی میں ایک ساتھ کام بھی کر چکی ہیں—فائل فوٹو: ہندوستان تائمز

بولی وڈ کی پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے طویل چہ مگوئیوں کے بعد بالآخر 18 اگست کو امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرکے زندگی کا اہم ترین فیصلہ کیا۔

پریانکا چوپڑا کی منگنی کی تقریب ممبئی میں ہوئی، جس میں متعدد بولی وڈ، کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پریانکا چوپڑا کی منگنی کی تقریب میں بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور دپیکا پڈوکون نے شرکت نہیں کی۔

اگرچہ سلمان خان نے خود شرکت نہیں کی مگر ان کی بہن نے منگنی کی تقریب میں شرکت کرکے ان افواہوں کو ختم کیا کہ پریانکا اور سلمان خان میں ناراضگی ہے۔

تاہم پریانکا چوپڑا کی منگنی میں دپیکا پڈوکون کی غیر موجودگی نے دونوں اداکاراؤں کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوالات اٹھادیے اور بھارتی میڈیا میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے منگنی کرلی

بھارتی میڈیا میں خبریں ہیں کہ پریانکا چوپڑا نے منگنی کی پارٹی میں دپیکا پڈوکون کو چھوڑ کر صرف رنویر سنگھ کو ہی کیوں بلایا؟

دونوں 2014 میں ٹی وی شو کافی ود کرن میں بھی ایک ساتھ پیش ہوئی تھیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
دونوں 2014 میں ٹی وی شو کافی ود کرن میں بھی ایک ساتھ پیش ہوئی تھیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

جب کہ پریانکا چوپڑا سمیت بھارت بھر کو خبر ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ دپیکا پڈوکون نے ہمیشہ ہی پریانکا چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، تاہم پگی چوپس نے اپنی منگنی میں انہیں نہ بلا کر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر پریانکا چوپڑا نے دپیکا پڈوکون نے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کو تو پارٹی کی دعوت دی، مگر ساتھی اداکارہ کو دعوت نہ دے کر چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا۔

باجی راؤ مستانی میں دونوں کی اداکاری کو سراہا گیا تھا—اسکرین شاٹ
باجی راؤ مستانی میں دونوں کی اداکاری کو سراہا گیا تھا—اسکرین شاٹ

اگرچہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے دپیکا پڈوکون کو منگنی کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہ دیے جانے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس حوالے سے پگی چوپس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا 20 نومبر کو شادی کریں گے

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی پریانکا چوپڑا اس حوالے سے وضاحت جاری کریں گی۔

رنویر اور دپیکا پڈوکون رواں برس نومبر میں شادی کریں گے—اسکرین شاٹ
رنویر اور دپیکا پڈوکون رواں برس نومبر میں شادی کریں گے—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے حوالے سے بھی خبریں ہیں کہ دونوں رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

پریانکا چوپڑا ان دونوں یعنی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باجی راؤ مستانی’ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

تینوں اداکار باجی راؤ مستانی فلم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ
تینوں اداکار باجی راؤ مستانی فلم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں