ویسے تو پاکستانی عوام کباب کھانے کی بےحد شوقین ہے، لیکن اگر بات سیخ کباب کی ہو تو یقیناً یہ شامی کباب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

شادی کے ایونٹس میں بھی پکوان کی لسٹ میں سیخ کباب کا ہونا بےحد ضروری ہے کیوں کہ بچے اور بڑے سب ہی ان کبابوں کو بےحد شوق سے کھاتے ہیں۔

لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہے جو گائے یا بکرے کے گوشت سے بنے سیخ کباب نہیں کھا سکتے، اور وہ چکن کے سیخ کباب کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ایسے ہی لوگوں کے لیے یہاں چکن سیخ کباب کی نہایت آسان اور لذیذ ترکیب دی گئی ہے۔

اجزاء:

چکن ½ کلو (کیوبس کی شکل میں)

ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ

تلی ہوئی پیاز 2 سے 3 چائے کا چمچ

نمک ایک چائے کا چمچ

پسا دھنیہ ½ چائے کا چمچ

سرخ مرچ کٹی ہوئی ½ چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ½ چائے کا چمچ

پسا زیرہ ½ چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ

چنے کا پاؤڈر ایک سے دو چائے کے چمچ

پسا ہرا دھنیہ 2 چائے کے چمچ

چیڈر چیز 4 چائے کے چمچ (کدو کش)

تیل 2 چائے کے چمچ

ترکیب:

ایک چاپر میں چکن، ادرک لہسن پیسٹ، تلی ہوئی پیاز،نمک، دھنیہ، کٹی لال مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ، ہلدی، چنے کا پاؤڈر اور ہرا دھنیہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

اس قیمے میں چیڈر چیز شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

ہاتھوں میں تھوڑا سا تیل لگائیں اور قیمے کو سیخ کباب کی شکل دے دیں۔

آخر میں ان سیخ کباب کو ہلکی آنچ پر تیل میں پکا لیں اور گھر والوں کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں