اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

عمران خان نے پیٹرول 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی۔

مٹی کا تیل 46 پیسے فی لیٹر سستا کرنے جبکہ لائٹ ڈیزل 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی 75 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کم کردیے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگراں حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

نگراں حکومت کی جانب سے موٹراسپرٹ اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 31 سے 24 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر شرح 17 سے 9 فیصد کردی گئی تھی۔

سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قمیت میں 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اس معاملے پر نظر ثانی کرکے عوام کو ممکن سہولت پہنچادی جائے۔

قبل ازیں نگراں حکومت نے 30 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں