ارجن کپور ٹوئٹر صارف پر برہم

12 ستمبر 2018
بولی وڈ اداکار ارجن کپور —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکار ارجن کپور —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا موشن پوسٹر ریلیز کیا، تاہم اس پوسٹر سے زیادہ اس پر کیے ایک صارف کا کمنٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اور اس پوسٹر میں بھی یہ دونوں ایک ساتھ موجود ہیں۔

پوسٹر پر کمنٹ کرنے والے ایک صارف نے کہا کہ ’کیا صرف مجھے ارجن کپور اس تصویر میں مولسٹر (لڑکیوں کو چھیڑنے والے) نظر آرہے ہیں؟‘

تاہم اداکار ارجن کپور نے اس کمنٹ پر فوری جواب دیتے ہوئے اس صارف پر تنقید کی۔

ارجن کا کہنا تھا کہ ’جب ایسے الفاظ اتنے آرام سے استعمال کیے جائیں گے تو اس سے اندازہ ہوگا کہ لوگوں کو خواتین کی حفاظت جیسے بڑے مسائل کو معمولی یا کوئی مذاق نہیں سمجھنا چاہیے‘۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر اس قسم کے کمنٹس کے خلاف آواز اٹھائی ہو۔

اس سے قبل 2014 میں جب ٹائمز آف انڈیا نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لباس پر کمنٹ لکھا تھا تو ارجن نے دپیکا پڈوکون کا ساتھ دیتے ہوئے بھی ایک بیان جاری کیا تھا۔

ارجن نے کہا تھا کہ ایک خاتون کی تعریف کرنا تو دور کی بات پہلے اس کی عزت کرنا سیکھنی چاہیے۔

خیال رہے کہ ارجن اور پرینیتی کی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں