اگر آپ نے کبھی گاڑی میں طویل سفر کیا ہو تو ہوسکتا ہے کہ سڑک کی سطح پر موجود لکیروں کو نوٹس کیا ہو۔

دنیا کے ہر ملک میں مختلف رنگوں کی لکیریں یا لائنیں سڑکوں پر ہوتی ہیں، جن کا پیٹرن بھی مختلف ہوسکتا ہے۔

تو سڑکوں پر ان لکیروں کا مطلب کیا ہے ؟ اور کیا یہ واقعی ضروری ہیں؟

اس کا جواب ایک ویب سائٹ انٹرسٹنگ انجنیئرنگ نے دیا ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ درحقیقت یہ لکیریں صرف دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ ان کا واضح مقصد ہوتا ہے اور سڑک پر تحفظ کے لیے ان پر توجہ دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہاتھوں کی لکیریں مستقبل کا حال بتاتی ہیں؟

لکیروں کی تاریخ

برطانیہ میں 1918 میں سڑکوں پر سفید لکیروں کو پینٹ کرنا شروع کیا گیا تھا مگر یہ مشق 1936 میں جاکر معمول بنی۔

اس وقت یہ سفید لکیریں انٹرسیکشن اور جنکشن پر اس لیے پینٹ کی جاتی تھیں کہ ڈرائیورز یہاں رک سکیں۔

1940 کی دہائی میں یہ سفید لکیریں ٹریفک کو مختلف لینز میں تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہونے لگیں، یہاں سڑک کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کرنے لگیں۔

زرد لکیریں پہلی بار 1950 کی دہائی میں نظر آئیں اور ان کا مقصد پارکنگ، انتظار اور لوڈنگ کے حوالے سے پابندیوں سے لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔

آج کیدنیا میں ایسی بیشتر لکیریں پینٹ کی بجائے تھرمو پلاسٹک سے تیار کی جاتی ہیں جو کہ پائیدار ہونے کے ساتھ کئی برسوں تک خراب نہیں ہوتیں۔

دنیا بھر میں جو لکیریں سب سے زیادہ عام ہیں وہ سفید یا زرد ہوتی ہیں، جن میں سے کچھ مکم لکیر کی شکل میں ہوتی ہیں، کہیں کٹی ہوئی جبکہ کئی جگہ ان دونوں کا امتزاج۔

مکمل سفید لکیر

اگر سڑک ے درمیان ایک سفید لکیر کھچی ہوئی ہے اور درمیان سے کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک کرنا یا لین تبدیل کرنے پر پابندی ہے، اپنی لین میں اس وقت تک موجود رہیں، جب تک لکیریں بدل نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریلوے ٹریک کے ارگرد بجری کیوں ہوتی ہے؟

کٹی ہوئی سفید لکیریں

اس طرح کی لکیریں سڑک کے درمیان میں ہوتی ہیں، جن کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک یا لین چینج کرسکتے ہیں، بس دیکھ بھال کر یہ کام کرنا ضروری ہوتا ہے۔

مکمل زرد لکیر

اس طرح کی لکیر اگر سڑک کے کانرے ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس جگہ پارکنگ کی اجازت نہیں، کچھ ممالک میں زرد رنگ کی لکیر سڑک کے درمیان ہوتی ہے جو کہ مکمل سفید لکیر جیسا ہی کام کرتی ہے یعنی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا چینج بدلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

دوہری مکمل زرد لکیریں

اس طرح کی لکیریں اگر سڑک کے درمیان میں ہو تو اس کا عام طور پر مطلب یہ ہوتا ہے کہ اوورٹیکنگ یا لین بدلنا خطرناک ہوسکتا ہے اور اس کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا، کچھ ممالک جیسے برطانیہ میں سڑک کے کنارے ایسی لکیروں سے عندیہ دیا جاتا ہے کہ یہاں گاڑی روک کر اس میں بیٹھ کر انتظار تو کیا جاسکتا ہے مگر پارکنگ کی اجازت نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں