ایندھن نہ ملنے پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار

10 اکتوبر 2018
ایندھن نہ ملنے کے سبب پی آئی اے کی تین مقامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں— فائل فوٹو
ایندھن نہ ملنے کے سبب پی آئی اے کی تین مقامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں— فائل فوٹو

پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کی جانب سے ایندھن کی ترسیل روکے جانے کے سبب منگل کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کا ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے معطل رہا۔

ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب منگل کو پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن دینے سے انکار کردیا تھا جس کے سبب منگل کی شام ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کو فوری برطرف کرنے کی تجویز

انہوں نے بتایا کہ ایندھن نہ ہونے کے سبب کراچی سے لاہور جانے والی پی کے-306، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے-370 اور کراچی سے سکھر جانے والی پی کے-536 کے آپریشن دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ رات 8 سے ساڑھے 8بجے ایندھن کی سپلائی بحال کی جس کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے بحران: ملازمین ذمہ دار؟

دوسری جانب جب اس صورتحال کے بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ فلائٹ آپریشن میں تاخیر سے آگاہ نہیں تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں