یوتھ اولمپک گیمز: پاکستانی ریسلر نے تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2018
پاکستانی ریسلر عنایت اللہ — فوٹو: بشکریہ ابوبکر بلال
پاکستانی ریسلر عنایت اللہ — فوٹو: بشکریہ ابوبکر بلال

قومی ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جاری یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے امریکی ریسلر کارسن مینوِلے کو 2 کے مقابلے میں 6 ٹیکنیکل پوائنٹس سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

انہوں نے 65 کلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر ہاکی ٹیم یوتھ اولمپکس کی دوڑ سے باہر

عنایت اللہ، یوتھ اولمپک گیمز میں تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ایونٹ کے طلائی تمغے کے مقابلے میں آذربائیجان کے ریسلر نے ایرانی ریسلر کو شکست دی۔

تبصرے (1) بند ہیں

نذر Oct 15, 2018 07:30pm
شاباش عنایت اللہ آپ پاکستان اور سب پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہیں آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ہم آپ کی جیت پر بہت خوش ہیں ہم اگلی مرتبہ آپ کے سینہ پر گولڈ میڈل دیکھنا چاہتے ہیں ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں