بنکاک: ایشین کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے ہاتھوں 12-1 گولز سے شکست اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ برابر کھیلنے کے سبب پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں برس ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ 3-3 گولز سے برابر کھیلا جس کی تھائی لینڈ میں جاری ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پاکستانی جونیئر ٹیم کو ملائیشیا جونیئرز کے ہاتھوں 12-1 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف فتح درکار تھی لیکن گرین شرٹس اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا جس کی بدولت بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پہلے میچ میں بدترین شکست اور دوسرا میچ برابر کھیلنے کے باعث گرین شرٹس سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی اور پاکستانی ٹیم ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز سے بھی باہر ہو گئی۔

واضح رہے کہ ایشین کوالیفائرز ٹورنامنٹ کیسر فہرست دو ٹیمیں کو یوتھ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے کی اہل ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں