راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کی دکان میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 4 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور چند ہی منٹوں میں قیمتی موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

اس دوران دکان میں موجود افراد نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے روکنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

تاہم، ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں