کم کارڈیشین نے پیپلز چوائس ایوارڈ فائر فائیٹرز کے نام کردیا

12 نومبر 2018
کیپنگ ود کارڈیشینز کے تمام ارکان نے ایوارڈ وصول کیا—فوٹو: پیپلز میگزین
کیپنگ ود کارڈیشینز کے تمام ارکان نے ایوارڈ وصول کیا—فوٹو: پیپلز میگزین

معروف امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کی جانب سے ہر سال دیے جانے والے ایوارڈ ‘پیپلز چوائس‘ کی تقریب 11 نومبر کو امریکا میں ہوئی۔

اس بار پیپلز چوائس ایوارڈ کی تقریب ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خطرناک آگ سے کم سے کم 23 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

اسی آگ کی وجہ سے جہاں ہزاروں درخت جل کر خاک ہوئے، وہیں اسی آگ نے معروف ہولی وڈ اسٹارز، امریکی ٹی وی اسٹارز، شوبز اور فیشن اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی متاثر کیا۔

جنگلات میں لگی آگ نے جب لاس اینجلس کے نواحی علاقوں کا رخ کیا تو کئی ہولی وڈ اسٹارز کے گھر بھی جل کر خاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں کیلیفورنیا کے نائیٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس وجہ سے پیپلز چوائس ایوارڈ کی تقریب میں اسٹارز کچھ افسردہ نظر آئے۔

کم کارڈیشین نے ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار بھی کیا—فوٹو: پیپلز میگزین
کم کارڈیشین نے ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار بھی کیا—فوٹو: پیپلز میگزین

پیپلز میگزین کی رپورٹ کے مطابق ’ریئلٹی شو’ کا پیپلز ایوارڈ جیتنے والی کم کارڈیشن اور ان کے اہل خانہ نے اپنا ایوارڈ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فائر فائیٹرز اور نائیٹ کلب میں فائرنگ کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر لوگوں کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے نام کردیا۔

کم کارڈیشن اور ان کے اہل خانہ کو ان کے معروف ریئلٹی شو ’کیپنگ اپ ود کارڈیشنز‘ پر دیا گیا اور تمام افراد نے مل کر ایوارڈ کو وصول کیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کم کارڈیشین نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے آگ میں جل کر ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا، ساتھ ہی انہوں نے متاثرین سے ہمدری بھی کی۔

فیشن آئیکون کا ایوارڈ برطانوی ماڈل وکٹوریہ بیکھم کو دیا گیا—فوٹو: پیپلز میگزین
فیشن آئیکون کا ایوارڈ برطانوی ماڈل وکٹوریہ بیکھم کو دیا گیا—فوٹو: پیپلز میگزین

خطاب کے بعد ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے اپنا ایوارڈ فائر فائیٹرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کے نام کیا۔

پیپلز چوائس ایوارڈ تقریب میں ریئلٹی ٹی وی شو سمیت دیگر شعبوں میں بھی ایوارڈز دیے گئے۔

پیپلز چیمپیئن ایوارڈ امریکی قانون دان برین اسٹیوین سن کو دیا گیا، جب کہ پیپلز آئکون کا ایوارڈ گلوکارہ میلیسا میکارتھی کو دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اسکارلیٹ جانسن کو دیا گیا—فوٹو: پیپلز میگزین
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اسکارلیٹ جانسن کو دیا گیا—فوٹو: پیپلز میگزین

پیپلز فیشن آئکون کا ایوارڈ برطانوی ماڈل و اداکارہ وکٹوریہ بیکھم کو دیا گیا۔

پیپلز مووی 2018 اور ایکشن مووی کے ایوارڈز اوینجر: انفٹی وار کے حصے میں آئے۔

فیمیل مووی اسٹار کا پیپلز ایوارڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کو دیا گیا۔

علاوہ ازیں دیگر شعبوں میں بھی ایوارڈز دیے گئے۔

بری اور نیکی بیلا سمیت دیگر اداکاراؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے—فوٹو: پیپلز میگزین
بری اور نیکی بیلا سمیت دیگر اداکاراؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے—فوٹو: پیپلز میگزین

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں