اداکارہ اکشرا ہاسن کی ذاتی تصاویر بوائے فرینڈ نے لیک کردیں؟

17 نومبر 2018
اکشرا ہاسن نے 2015 میں کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
اکشرا ہاسن نے 2015 میں کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

کچھ دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں شمار ہونے والے اداکار، فلم ساز، ڈانسر، لکھاری اور سیاست دان 64 سالہ کمل ہاسن کی چھوٹی بیٹی اداکارہ اکشرا ہاسن کی نامناسب ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 27 سالہ اکشرا ہاسن کی انتہائی ذاتی تصاویر لیک کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اکشرا ہاسن کی تصاویرچند سال پرانی ہیں۔

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ تصاویر خود اکشرا ہاسن نے شیئر کیں یا انہیں کسی اور نے شیئر کیا؟

ان تصاویر میں اکشرا ہاسن انتہائی مختصر لباس میں دکھائی دیں، یہ تمام سیلفی تصاویر تھیں۔

اکشرا نے ہندی سمیت تامل فلموں میں کام کیا—فوٹو: لیٹسٹلے
اکشرا نے ہندی سمیت تامل فلموں میں کام کیا—فوٹو: لیٹسٹلے

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اکشرا ہاسن کی تصاویر کو ممکنہ طور پر ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیا ہوگا، جن سے جلد ہی تفتیش شروع کی جائے گی۔

ٹائمز آف انڈیا نے ہی اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکار اور اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ تنوج وروانی کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے تنوج وروانی کو اکشرا ہاسن کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے میں سوال و جواب کرنے کے لیے سمن جاری کیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی تصاویر 5 سال قبل اکشرا ہاسن نے تنوج وروانی کو موبائل فون کے ذریعے بھیجی تھیں۔

تاہم دوسری جانب تنوج وروانی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اداکارہ کی کوئی تصویر نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے اکشرا کی تصاویر کو لیک کیا۔

ادھر اکشرا ہاسن نے بھی میڈیا میں تاحال اپنی تصاویر لیک کیے جانے کے معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشرا ہاسن اور تنوج وروانی میں چند سال قبل تعلقات استوار ہوئے جو 2016 تک جاری رہے۔

اکشرا ہاسن فلم ساز کمل ہاسن کی چھوٹی بیٹی ہیں، ان کی بڑی بہن شروتی ہاسن بھی معروف اداکارہ ہیں، جب کہ ان کی والدہ ساریکا ٹھاکر بھی اداکارہ ہیں۔

اکشرا ہاسن نے 2015 سے بولی وڈ فلم ’شمیتابھ‘ سے اداکاری کی شروعات کی، اس سے قبل انہوں نے فلم سازی اور ڈائریکشن میں خدمات سر انجام دیں۔

اگرچہ اب تک اکشرا ہاسن نے نصف درجن سے بھی کم فلمیں کی ہیں، تاہم خوبصورتی اور اداکار خاندان سے ہونے کی وجہ سے انہیں انڈسٹری میں اہمیت حاصل ہے۔

ان کے سابق بوائے فرینڈ تنوج وروانی بھی ماضی کی اداکارہ 57 سالہ رتی اگنی ہوتری کے بیٹے ہیں۔

31 سالہ تنوج وروانی نے 2013 سے فلم ’لو یو سوہنیے‘ سے اداکاری کی شروعات کی، انہوں نے بھی نصف درجن سے کم فلموں میں کام کیا ہے۔

اکشرا نے اب تک 6 سے کم فلموں میں کام کیا ہے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
اکشرا نے اب تک 6 سے کم فلموں میں کام کیا ہے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Citizen Nov 18, 2018 03:21pm
People don't leak pictures but these are taken away once access and permission of phone given while down loading applications.