دپیکا کی والدہ کا استقبالیہ تقریب میں دیا تحفہ سب کی توجہ کا مرکز

22 نومبر 2018
دونوں اداکاروں کی شادی کی استقبالیہ تقریب بنگلور میں منعقد ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں اداکاروں کی شادی کی استقبالیہ تقریب بنگلور میں منعقد ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب بنگلور میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں اداکاروں کے دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

اس استقبالیہ تقریب سے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں۔

تاہم اس دوران سب کی توجہ کا مرکز دپیکا پڈوکون کی والدہ کی جانب سے دیا گیا تحفہ بن گیا، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ تحفہ دراصل کچھ اور نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون کی یہی ساڑھی ہے جو انہوں نے استقبالیہ تقریب کے دوران پہنی۔

دپیکا پڈوکون اس موقع پر سفید اور سنہری رنگ کی بنارسی ساڑھی میں نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ساڑھی دپیکا کی والدہ اجالا پڈوکون نے انہیں دی۔

اس ساڑھی کو انگدی گیلیری نے تیار کیا، جبکہ دپیکا نے اس ساڑھی کے ساتھ نہایت قیمتی زیورات زیب تن کیے جو ڈیزائنر سبیاسچی کی کلیکشن سے لیے گئے۔

دوسری جانب رنویر سنگھ سیاہ اور سنہری رنگ کی شیروانی میں نظر آئے اور ان کے اس شاہانہ انداز کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

رنویر سنگھ کے لباس کو ڈیزائنر روہت بیل نے تیار کیا۔

ان دونوں اداکاروں کی فیملی کے افراد بھی تقریب میں نہایت دلکش انداز اپنائے نظر آئے۔

یاد رہے کہ ان دونوں اداکاروں کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو ہوئی تھی۔

جس کے بعد 18 نومبر کو یہ دونوں بھارت واپس آئے۔

ان کی شادی کی ایک اور استقبالیہ تقریب رواں سال یکم دسمبر کو ممبئی میں ہوگی، جہاں بولی وڈ شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں