دپیکا اور پریانکا کے بعد فریڈا پنٹو نے بھی دولہا ڈھونڈ لیا

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2018
فریڈا پنٹو نے اب تک 2 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے—فوٹو: اسکرول
فریڈا پنٹو نے اب تک 2 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے—فوٹو: اسکرول

کئی ماہ تک خبروں میں رہنے کے بعد بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جہاں ان کی شادی ختم ہوئی، وہیں اب بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی خبریں وائرل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات بھی رواں ماہ 28 نومبر سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اور دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات 2 سے 3 دسمبر تک جودھپور کے پر تعیش ہوٹل میں ہونے کی خبریں ہیں، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے ابھی تصدیق نہیں کی۔

دپیکا اور پریانکا کی شادی کے بعد جہاں آئندہ برس تک رنبیر کپور اور سشمیتا سین کی شادیوں کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

اب وہیں بافتا اور ٹین چوائس ایوارڈ یافتہ انڈین ہولی وڈ اداکار فریڈا پنٹو کی شادی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ’سلم ڈاگ ملینیئر’ جیسی شہرہ آفاق ڈرامہ فلم سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 34 سالہ فریڈا پنٹو بھی آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ فریڈا پنٹو نے اپنے قریبی اور دیرینہ دوست فوٹو گرافر کوری تران سے آئندہ سال تک شادی کرلیں گی۔

دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: جسٹ جیرڈ
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: جسٹ جیرڈ

رپورٹ کے مطابق اداکارہ شادی کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہیں، جب کہ کوری تران نے بھی انہیں پیش کش کر رکھی ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے تاحال اپنی شادی کے حوالے کی خبروں سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی، تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ آئندہ سال کسی بھی وقت شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوری تران اور فریڈا پنٹو کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اداکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی—فوٹو: فریڈا پنٹو انسٹاگرام
اداکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی—فوٹو: فریڈا پنٹو انسٹاگرام

کوری تران سے قبل فریڈا پنٹو کے تعلقات سلم ڈاگ ملینیئر میں ایک ساتھ کام کرنے والے اداکار دیو پٹل سے تھے، جن کے ساتھ وہ 6 سال تک تعلقات میں رہیں اور دونوں میں 2016 میں علیحدگی ہوگئی۔

فریڈا کو گزشتہ ایک سال سے کوری تران کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: جسٹ جیرڈ
فریڈا کو گزشتہ ایک سال سے کوری تران کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: جسٹ جیرڈ

دیو پٹیل سے قبل انہوں نے روہان انتاؤ سے منگنی بھی کر لی تھی، تاہم انہوں نے 2009 میں فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر’ کی کامیابی کے بعد خود کو اپنے رشتے سے آزاد کرلیا۔

فریڈا پنٹو کی پیدائش اگرچہ ممبئی میں ہوئی، تاہم وہ انتہائی کم عمری میں ہی امریکا منتقل ہوگئیں، ابتدائی تعلیم ممبئی میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

کوری تران سے قبل اداکارہ کو ساتھی اداکار دیو پٹیل کے ساتھ دیکھا جاتا تھا—فائل فوٹو: ہیلو میگزین
کوری تران سے قبل اداکارہ کو ساتھی اداکار دیو پٹیل کے ساتھ دیکھا جاتا تھا—فائل فوٹو: ہیلو میگزین

فریڈا پنٹو نے 2008 سے ’سلم ڈاگ ملینیئر’ سے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ متعدد امریکی و برطانوی سمیت بھارتی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

فریڈا پنٹو وہ واحد بھارتی اداکارہ ہیں جو تواتر کے ساتھ ہولی وڈ فلموں اور موسیقی کے منصوبوں میں کام کرتی آ رہی ہیں۔

کامیاب اداکارہ بننے سے قبل انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی—فوٹو: فریڈا پنٹو انسٹاگرام
کامیاب اداکارہ بننے سے قبل انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی—فوٹو: فریڈا پنٹو انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں