عاطف اسلم کے ’12 بجے‘

13 دسمبر 2018
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم ویسے تو زیادہ تر رومانوی گانوں کی گلوکاری میں مصروف رہتے ہیں، تاہم اب ایسا لگ رہا ہے جیسے انہوں نے اپنی گلوکاری کے لیے ایک نیا انداز اپنا لیا ہے۔

عاطف اسلم نے اپنا نیا گانا ’12 بجے‘ ریلیز کردیا ہے اور یہ دیگر رومانوی گانوں سے کافی ہٹ کر ہے۔

اس گانے میں عاطف اسلم مداحوں کو اپنی زندگی کی جھلکیاں دکھارہے ہیں کہ ایک گلوکار بن کر وہ کس طرح ہر روز گزارتے ہیں۔

اس گانے کا آغاز تو اتنا متاثر کن نہیں، لیکن جیسے جیسے گانا آگے بڑھا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گلوکار نے اسے متاثر کن بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔

’12 بجے‘ کی موسیقی بھی خاصی متاثر کن ثابت ہوئی۔

گانے کی ویڈیو 80 کی دہائی سے بھی متاثر نظر آئی، جبکہ عاطف اسلم اپنی روز مرہ کی زندگی کو بھی گانے میں پیش کرتے نظر آئے۔

امید ہے گلوکار ایسے کئی اور گانے بھی جلد ریلیز کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں