فلموں میں ناکامی کے بعد ابھیشیک بچن کیریئر کا رخ بدلنے پر مجبور؟

14 دسمبر 2018
ابھیشیک بچن نے سال 2000 میں بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ابھیشیک بچن نے سال 2000 میں بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے پاس بھلے ہی امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے لیے بہت زیادہ کردار موجود نہ ہوں، تاہم ڈیجیٹل دنیا میں یقیناً ابھیشیک اپنے کیریئر کو آزما سکتے ہیں۔

فلم ’من مرضیاں‘ کے اداکار ابھیشیک بچن کو ایمیزون کی سیریز ’بریتھ‘ (breathe) کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق اداکار نے خود کردی۔

اس سیریز کے پہلے سیزن میں آر مادھون نے ایک والد کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے بیٹے کو پھیپھڑوں کے جان لیوا مرض سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

جبکہ دوسرے سیزن کی کہانی کے حوالے سے اب تک کچھ واضح نہیں ہوا ہے۔

’بریتھ‘ کی ہدایات ماینک شرما دیں گے، جو اس سیریز کی کہانی بھی تحریر کررہے ہیں۔

اس سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: والدین کے ساتھ رہنے پر ابھیشیک بچن پر طنز

دی ہولی وڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’میں ڈجیٹل دنیا کا حصہ بننے کے لیے بےحد پرجوش ہوں، میرے لیے سب سے اہم میرا فن ہے جبکہ مجھے اس شو کی کہانی بھی بےحد پسند آئی‘۔

یاد رہے کہ 42 سالہ ابھیشیک بچن نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ کے ساتھ کیا۔

جس کے بعد وہ کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئے، جن میں ’دھوم سیریز‘، ’گرو‘، ’بلف ماسٹر‘ شامل ہیں۔

انہوں نے سال 2007 میں سابق مس ورلڈ اور نامور اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں