اس جدید دور میں اسمارٹ فون کا استعمال ترک کرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے لیکن اگر آپ کو موبائل فون کا استعمال چھوڑنے پر بھاری انعام دیا جائے کیا تب بھی آپ اسمارٹ فون کا استعمال نہیں چھوڑیں گے؟

درحقیقت کوکا کولا کی کمپنی 'وٹامن واٹر' نے حال ہی میں ایک مقابلے کے آغاز کیا ہے جس میں حصہ لینے والوں کو ایک سال کے لیے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور فاتح کو کمپنی کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وٹامن واٹر کے مقابلے میں حصہ لینے والوں کو ایک سال یعنی 365 دن لیے اسمارٹ فون کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔

اس مقابلے کے لیے منتخب ہونے والے شخص کو مقرر کردہ مدت میں اسمارٹ فون کا استعمال ترک کرنے سے متعلق کانٹریکٹ پر دستخط کرنے ہوں گے۔

اگر منتخب کردہ امیدواروں نے مقابلے کے قوانین کی پاسداری کی تو انہیں ایک لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

یہ مقابلہ ویسے تو بہت آسان معلوم ہوتا ہے لیکن اس کے لیے پہلے کمپنی کو راضی کرنا ضروری ہے کہ آپ ہی اس مقابلے کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: کبھی سوچا! اسمارٹ فون کا مستقبل کیا ہوگا؟

اس منفرد مقابلے میں حصہ لینے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے 'ٹوئٹر' یا 'انسٹا گرام' پر تصویر اپلوڈ کرکے بتائیں کہ آپ کو اپنا موبائل توڑنے کی ضرروت کیوں ہے، اس کے لیے ہیش ٹیگز بھی استعمال کریں۔

اس مقابلے کے لیے درخواستیں 8 جنوری تک جمع کروائی جاسکتی ہیں جنہیں کریٹی ویٹی، برانڈ سے مطابقت، مزاح اور معیار کی بنیاد پر جج کیا جائے گا جس کے بعد کمپنی منتخب کردہ امیدوار کے نام کا اعلان 22 جنوری کو کرے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ منتخب کردہ شخص کو فون کا مکمل استعمال ترک نہیں کرنا اور وٹامن واٹر کمپنی انہیں 1996 کے دور کا موبائل فون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ مقابلہ کوئی مذاق نہیں اور برانڈ مینیجر نتالیا سواریز نے 'سی این بی سی' کو بتایا کہ یہ ایک سادہ طریقہ ہے کہ لوگوں کو ان کے وقت کو دلچسپ بنانے کے لیے چیلنج دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نہیں سمجھتے کہ بغیر مقصد کے موبائل اسکرین اسکرول کرنے سے زیادہ بیزار کام ہوگا اور یہ مقابلہ روز مرہ معلومات کے خلاف اقدامات کرنے اور کسی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا موقع ہے جس کا وہ کوئی منفرد استعمال کرے‘۔

وٹامن واٹر کی جانب سے قوانین کی مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی لیکن یہ واضح کیا گیا ہے کہ منتخب کردہ شرکا کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے سے قبل لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ (جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ) لیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں