شاہ رخ اور کاجول ہندی میڈیم کے سیکوئل میں شامل؟

17 دسمبر 2018
فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے—فوٹو: ٹائمز ناؤ
فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے—فوٹو: ٹائمز ناؤ

بولی وڈ کی 2017 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور ورسٹائل اداکار عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل بنانے کا اعلان تو پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

تاہم یہ اطلاعات تھیں کہ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی، کیوں کہ عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

خبریں تھیں کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر کا علاج کروانے کے بعد عرفان خان جلد ہی ہندی میڈیم کے سیکوئل سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گے، تاہم تاحال ان کی برطانیہ سے بھارت روانگی کی کوئی اطلاع نہیں۔

اگرچہ یہ خبریں ہیں کہ ان کی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل بنے گا

اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی عرفان خان 2018 کے آخر تک بھارت واپس آکر ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ کی شروعات کریں گی۔

شاہ رخ اور عرفان خان 2009 میں بلو فلم میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
شاہ رخ اور عرفان خان 2009 میں بلو فلم میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

خبروں کے مطابق اس بار بھی وہ فلم میں اپنی پہلی فلم کا کردار ادا کریں گے، تاہم اس بار ان کی بیٹی پرائمری اسکول کی طالبہ نہیں بلکہ ہائی اسکول کی طالبہ ہو گی اور ان کی بیٹی کا کردار ممکنہ طور پر سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نبھائیں گی۔

تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ہندی میڈیم کے سیکوئل میں شاہ رخ خان اور کاجول کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’ہندی میڈیم‘ میں سارہ علی خان کاسٹ، صبا قمر آؤٹ؟

خبر رساں ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ نے اپنی رپورٹ میں دوسرے خبر رساں ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ٹیم نے شاہ رخ اور کاجول سے رابطہ کرلیا۔

شاہ رخ اور کاجول متعدد فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں—فوٹو: بولی وڈ ٹولی وڈ
شاہ رخ اور کاجول متعدد فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں—فوٹو: بولی وڈ ٹولی وڈ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان اور کاجول نے ابتدائی طور پر اگرچہ فلم میں کام کرنے کی مکمل یقین دہانی نہیں کروائی، تاہم انہوں نے اس کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ عرفان خان بھی فلم کا حصہ ہوں گے اور وہ اپنا کردار ہی آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کے بعد عرفان خان کی ہندی میڈیم کے سیکوئل سے واپسی؟

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر شاہ رخ اور کاجول بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ بنے تو سیکوئل فلم کی کہانی کچھ مختلف نظر آئے گی اور اس بار ایک ہی خاندان نہیں بلکہ ممکنہ طور پر 2 خاندانوں کی کہانی دکھائی جائے گی۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کب تک ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم اس حوالے سے حتمی اعلان کرے گی۔

سارہ خان بھی فلم کا حصہ ہوں گی—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
سارہ خان بھی فلم کا حصہ ہوں گی—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں