ابھیشیک بچن اپنی والدہ اور اہلیہ میں سے کس سے زیادہ ڈرتے ہیں؟

15 جنوری 2019
یہ قسط جلد نشر کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ قسط جلد نشر کی جائے گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے دونوں بچے اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن نندا کافی ود کرن شو کا حصہ بنے۔

اس دوران شو کے میزبان کرن جوہر نے ہمیشہ کی طرح دونوں مہمانوں سے کئی مزیدار سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ متنازع باتیں بھی پوچھی۔

ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی اہلیہ اور والدہ دونوں میں سے زیادہ خوفزدہ کس سے ہیں؟

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کی بیٹی کا اسکرین ڈیبیو

جس پر ابھیشیک بچن نے سوچتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔

تاہم حیرانی کی بات یہ تھی کہ شو میں ابھیشیک کے ساتھ موجود ان کی بہن شویتا بچن نندا اداکار کے اس جواب کی حمایت کرتے نظر نہیں آئیں۔

شویتا نے ابھیشیک کو غلط ٹھراتے ہوئے کہا کہ وہ والدہ سے زیادہ اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے ڈرتے ہیں۔

اس پر ابھیشیک بچن نے کہا کہ شویتا خاموش رہیں کیوں کہ یہ ان کا ریپڈ فائیر راؤنڈ ہے۔

واضح رہے کہ کئی سالوں سے ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ایشوریا رائے بچن کے تعلقات اپنی ساس جیا بچن کے ساتھ اچھے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی اپنی بہو ایشوریا رائے پر تنقید

اس وقت ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن، تینوں ہی امیتابھ بچن کے ممبئی میں موجود گھر ’جلسہ‘ میں رہتے ہیں۔

ابھیشیک بچن پر کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ رہنے پر بھی تنقید ہوچکی ہے۔

جبکہ ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ کسی دوسرے گھر منتقل ہونا چاہتی ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ امیتابھ بچن کے گھر میں وہ جیا بچن کی وجہ سے اپنے حساب سے زندگی نہیں گزار پا رہیں۔

2016 میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے بچن کے رنبیر کپور کے ساتھ نامناسب سینز شوٹ کروانے پر بھی بچن خاندان کی ایشوریا سے ناراضی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

جبکہ چند ماہ قبل رپورٹس تھیں کہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان بھی جھگڑے ہوئے ہیں اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بات نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں: شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف

البتہ ان دونوں نے اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کرکے اور ہنسی مذاق سے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھرا دیا تھا۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی 2007 میں ہوئی۔

ان دونوں کے ہاں 2011 نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن ایک ساتھ ’ڈھائی اکشر پریم کے‘، ’دھوم 2‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں