جب اسٹیج پر جلوے بکھیرتی ماڈلز کے درمیان ’گلی کا کتا‘ آگیا

17 جنوری 2019
کتا ماڈلز کے درمیان ڈیڑھ منٹ تک رہا—اسکرین شاٹ
کتا ماڈلز کے درمیان ڈیڑھ منٹ تک رہا—اسکرین شاٹ

ویسے تو فیشن شوز میں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا اور ایسی تقریبات میں ہر کام کو خوبصورت انداز میں سر انجام دینے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں۔

جہاں فیشن شوز میں ماڈلز کو ریمپ پر جلوے بکھیرنے سے قبل پرکشش بنانے کے لیے کئی گھنٹوں تک محنت کی جاتی ہے، وہیں اس بات کی بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ماڈلز دیدہ زیب لباس میں جب کسی دلہن کی طرح سج کر سامنے آئیں تو انہیں کسی مسئلے کا سامنا نہ ہو۔

اگرچہ زیادہ تر فیشن شوز میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آتا، تاہم ماضی میں ایسے شوز میں ایسا ہو چکا ہے کہ کبھی کسی خاتون ماڈل کی چپل چھن گئی ہو یا پھر کسی ماڈل کا لباس اسٹیج پر ہی کھل گیا ہو۔

ماڈلز ریمپ پر کتے کی موجودگی پر خوش نظر آئیں—اسکرین شاٹ
ماڈلز ریمپ پر کتے کی موجودگی پر خوش نظر آئیں—اسکرین شاٹ

تاہم اس بار بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں ایسا نہیں بلکہ بہت ہی منفرد واقعہ پیش آیا، جس کا اندازہ نہ تو ماڈلز کو تھا اور نہ ہی اس شو کے منتظمین کو تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرنے شروع کیے تو گلی کا ایک ہٹا کھٹا کتا بھی کسی ماڈل کی طرح اسٹیج پر واک کرتا دکھائی دیا۔

اسی شو میں سدھارتھ ملہوترا نے بھی واک کی—فوٹو: فلپ بورڈ
اسی شو میں سدھارتھ ملہوترا نے بھی واک کی—فوٹو: فلپ بورڈ

جی ہاں، بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی میں روہت بال کے فیشن شو میں بولی وڈ ادکار سدھارتھ ملہوترا اور ڈیانا پینٹی نے بھی کیٹ واک کی۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گلی کے ایک پالتو کتے کوکسی فکر کے بغیر خوبرو ماڈلز کے درمیان اسٹیج پر ادھر سے ادھر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ماڈل نے کتے کو پکڑ کر اس پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش بھی کی—اسکرین شاٹ
ایک ماڈل نے کتے کو پکڑ کر اس پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش بھی کی—اسکرین شاٹ

ریمپ پر انسانوں کی جگہ ایک آوارہ کتے کی موجودگی پرماڈلز کی حیرانی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں کتا اسٹیج پر ہی موجود رہا اور اس دوران شائقین سے بھی ایک مرد ماڈل سمیت خواتین ماڈل کا قافلہ کیٹ واک کے لیے مرکزی اسٹیج پر آتا ہے، تاہم کتا پھر بھی ان کے درمیان ہی موجود رہتا ہے۔

چالاک کتا کسی کے ہاتھ میں آنے کے بجائے واک کرتی خوبرو ماڈل کے پیچھے چل پڑا—اسکرین شاٹ
چالاک کتا کسی کے ہاتھ میں آنے کے بجائے واک کرتی خوبرو ماڈل کے پیچھے چل پڑا—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خوبرو ماڈل نے کتے کی کیٹ واک سے متاثر ہوکر انہیں پکڑنے کی کوشش بھی کی، تاہم کتا ان کے ہاتھ میں آنے کے بجائے کیٹ واک کرتی ماڈل کے پیچھے چلا جاتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں سمیت عام افراد نے اس پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں