افغانستان کے صدر اشرف غنی نےبذریعہ فون وزیراعظم عمران خان سے افغانستان میں امن و مصالحت کے لیے حالیہ کوششوں سے متعلق تفیصلی گفتگو کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ افغان صدر نے افغانستان کےلئے امریکی نمائندہ برائے امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد کی طرف سے آغاز کردہ ان کوششوں میں پاکستان کے پرخلوص کردار پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مفاہمتی عمل، امریکا پاکستان کی مدد کا متلاشی

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد متوقع تاریخ سے 2 روز بعد دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق زلمے خلیل زاد کی پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے جبکہ ان ملاقات میں امریکی سینئر عہدیدار لیزا کرٹس بھی موجود ہوں گی۔

اس حوالےسے مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنی مشترکہ ذمہ داری کے طورپر افغانستان میں تنازع کے حل اور امن کی بقاء کے لیے مخلصانہ کوششیں کرتا رہا۔

مزیدپڑھیں: افغان مفاہمتی عمل کیلئے زلمے خلیل زاد 4 ممالک کے دورے پر روانہ

علاوہ ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران کو دورہ کابل کی دعوت دی۔

دوسری جانب عمران خان نےبھی افغان صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماں نے مشترکہ بنیادوں پر مسلسل رابطے میں رہنے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو بحال کرنے اور طالبان کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے سینئر امریکی عہدیدار لیزا کرٹس پاکستان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کیمرون منٹر سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پر زور

بیان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کے پاکستان میں قیام کی مدت ابھی واضح نہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ دورہ ایک سے 4 روز تک ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں